پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جان تو دے سکتے ہیں مگر اپنے عقیدے پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے. علامہ سبطین سبزواری

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ ملت جعفریہ نے عشرہ محرم الحرام استقامت، شجاعت، جرائتمندی اور نظم و ضبط سے مکمل کیا ہے، جس پر بانیان مجالس و جلوس ہائے عزاء، ماتمی سنگتوں اور عوام اہل تشیع کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ملت جعفریہ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ ہم عزاداری سید الشہداء پر کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں۔ دشمنان اہلبیت کے تمام منصوبے ناکام ہوگئے، یزید کی اولاد تکفیری دہشتگرد گروہ کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ حتیٰ کہ لشکر یزید کا ایک چوہا تو چیخ چیخ کر اپنی بے بسی اور مایوسی کا اظہار کر رہا تھا کہ وہ شیعوں کو نہیں روک سکا۔ تاریخ میں اپنے عمل سے ثابت بھی کیا ہے اور ہم ایک بار پھر واضح کرتے ہیں کہ دنیا کی کوئی طاقت عزاداری سید الشہداء کو نہیں روک سکتی۔ تبلیغی مجالس اور جلوس ہائے عزاء برپا کرکے ہم چودہ سو سال سے یزیدی قوتوں کا مقابلہ کر رہے ہیں اور ہر دور میں باطل کو شکست دے کر سرفراز ہوئے۔

لاہور میں صوبائی کابینہ کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ عزاداری ہماری طاقت اور اتحاد کا محور ہے، ہم کسی حکومت یا مسلک کیخلاف نہیں، ظلم و جبر اور یزیدیت کیخلاف جلوس ہائے عزاء نکالتے ہیں، مگر یزید کے بچے کربلا کی پیاس کی یاد میں پانی کی سبیلوں کو روک کر اپنی اصلیت ظاہر کرتے ہیں، محبان اہلبیتؑ پرعزم ہیں کہ تمام رکاوٹوں کو روند کر اپنے بنیادی شہری حقوق اور عقیدے کی حفاظت کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ماتمی جلوسوں اور مجالس کی ہر سال بڑھتی تعداد نے واضح کر دیا ہے کہ ذکر حسینؑ کو روکنا کسی کے بس کی بات نہیں، ایک بھی شیعہ زندہ رہا تو جلوس نکلیں گے اور مجالس بھی ہوں گی، اس لیے پولیس اور انتظامیہ سے اپیل ہے کہ وہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنی توانائیاں استعمال کریں۔ عزاداری کو روکنے کی منفی روش ترک کرکے عوام کی خدمت کریں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کیخلاف ہونیوالے جنسی درندگی کے واقعات کو روکنے پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ سوائے چند مقامات کے جہاں بھی مجالس اور جلوسوں میں رکاوٹیں ڈالی گئی ہیں، پنجاب پولیس میں موجود تکفیری عناصر نے ہی اپنی اصلیت دکھائی، مگر انہیں منہ کی کھانا پڑی ہے اور ان شاء اللہ آئندہ بھی کوئی یزیدی عزاداری کو نہیں روک سکے گا۔ علامہ سبطین سبزواری نے حکومت پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ گذشتہ پانچ سال سے جاری ظالمانہ پالیسی سے عزاداری کو نہیں روک سکی، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آئندہ بھی نہیں روک سکے گی، اس لئے ہمارا مشورہ ہے کہ اس فضول پالیسی کو ختم کرکے پنجاب پولیس کو کسی مثبت کام پر لگائیں، ہم تعاون کریں گے۔ لیکن اگر پولیس عزاداری کو روکنے کیلئے تصادم کا متعصبانہ رویہ اختیار کرے گی تو ہمارا خون اس کے راستے کا پتھر ہوگا، کیونکہ شیعہ جان تو دے سکتے ہیں مگر اپنے عقیدے پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button