دنیا

بحیرہ کیسپئن میں پانچ ساحلی ریاستوں کی مشترکہ بحری مشق شروع

شیعہ نیوز: بحیرہ کیسپئن کے کنارے واقع ممالک کے درمیان سمندری حدود کی حفاظت کے لئے مشترکہ مشقیں شروع ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی بحریہ کے شمالی بحری بیڑے کے زیر اہتمام بحیرہ کیسپین کے تمام پانچ ساحلی ریاستوں کی مشترکہ بحری مشق شروع ہوگئی ہے۔۔

مشق کا مقصد علاقائی تعاون کو بڑھانا اور سرچ آپریشن میں حصہ لینے والے ممالک کی بحری صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔ مشق شرکت کرنے والے ممالک میں ایران، روس، قازقستان، ترکمانستان اور آذربائیجان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نئی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، سربراہ ایرانی چیف جسٹس

اس مشق میں مختلف قسم کے ایرانی جہاز بشمول میزائل بوٹ پیکان، جوشان اور سیپہر کے علاوہ دو AB 212 ہیلی کاپٹر اور شہید بصیر نیول یونٹ حصہ لے گا۔

روسی ایس بی 45 جہاز بھی مشقوں میں حصہ لے رہا ہے۔

ایران، روس اور آذربائیجان کے نمائندے مشقوں کی نگرانی کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button