مشرق وسطی

ایران اور پاکستان کی آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں مشترکہ بحری مشقیں

شیعہ نیوز: ایران اور پاکستان کی بحری افواج نے آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں مشترکہ جنگی مشقیں انجام دیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران اور پاکستان کی مشترکہ بحری مشقوں میں دونوں ملکوں کے جنگی اور میزائلوں سے لیس بحری بیڑوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : امیر عبداللہیان کا ایران اور پاکستان کے دیرینہ اور تاریخی روابط کے استحکام پر زور

یاد رہے کہ پاکستانی بحریہ کا ایک دوستی بحری بیڑا تین دن کے لئے ایران کی بندرعباس، بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا تھا۔

پاکستانی بحریہ کے اس بیڑے کے بندرعباس سے روانگی سے قبل دونوں ملکوں کے جنگی بحری جہازوں کو شرکت سے مشترکہ بحریں مشقیں انجام دی گئيں۔

آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں انجام دی جانے والی ان بحری جنگی مشقوں میں ایرانی بحریہ کے ایک ہیلی کاپٹر نے بھی حصہ لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button