پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

متنازعہ فوجداری ترممی بل کے خلاف مشترکہ اعلامیہ جاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے متنازعہ توہین صحابہ واہل بیتؑ (فوجداری ترمیمی بل 2021)کے حوالے سے بزرگ شیعہ علمائے کرام کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ سامنے آگیا ہے ۔

سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی، صدروفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ حافظ ریاض حسین نجفی اور سربراہ جامعہ الکوثر علامہ شیخ محسن نجفی نے کہا ہے کہ ہر روز نت نئے قوانین متعارف کرانا اہم نہیں ہوتا ،قوانین پر عمل درآمد اہم ہوتا ہے جبکہ اس حوالے سے پہلے سے قوانین موجود ہیں ان پر عمل درآمد کرنے کے بجائے نئے قانون کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟خیر خواہ لوگوں کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ تمام مکاتب فکر سے رائے لی جاتی ہے اور انہیں مطمئن کیا جاتا ہے،نہ اس ترمیم میں توہین کی تعریف مکمل کی گئی ،نہ اسمبلی کے کورم کو مدنظر رکھا گیا اور نہ اس پر بحث کروائی گئی۔اتنی جلدی ترمیمی بل پاس کرنے کے پیچھے گہری سازش یا پھر تکفیری ٹولے کو راضی کرنا محسوس ہوتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں کراچی، شیعہ تنظیموں نے متنازعہ فوجداری ترمیمی بل کو مسترد کردیا

انہوں نے کہا کہ مکتب تشیع متنازعہ فوجداری قانون (ترمیمی ایکٹ ۲۰۲۱)،دفعہA-298کو مکمل مسترد کرتی ہے اور اس کو تکفیری،دہشتگرد ٹولے اور ان کے ساتھیوں کے ہاتھ میں تیز دھار خنجر دینے اور خود کش مواد فراہم کرنے کے مترادف سمجھتی ہے،مکتب تشیع اتحاد بین المسلمین کا قائل ہے اور کسی بھی متکب کے مقدسات کی توہین کو حرام سمجھتا ہے۔جبکہ اتحاد بین المسلمین کے لئے ہم بے پناہ قربانی دے چکےہیں۔ملک کا امن کچھ قوتوں کو برداشت نہیں ہورہا اور وہ اس امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں یہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس متنازعہ فوجداری قانون ترمیمی ایکٹ ۲۰۲۱ کے معاشرے پر شدید منفی اثرات مرتب ہونگے۔

متنازعہ فوجداری ترممی بل کے خلاف مشترکہ اعلامیہ جاری
متنازعہ فوجداری ترممی بل کے خلاف مشترکہ اعلامیہ جاری

لہذا چیئرمین سینیٹ اور معزز اراکین سینٹ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور اس بل کو پاس نہ کریں۔ہم احتجاج ریکارڈ کرارہے ہیں اور اگر عظیم مکتب کے حقوق کو پامال کرنے اور اس کو دیوار سے لگانے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے تو وسیع پیمانے پر احتجاج کرنے کا پورا حق رکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button