مشرق وسطی

اردن، عوام کا غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز: اردن میں عوام نے صہیونی مظالم کا شکار فلسطینی عوام کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ میں صہیونی حکومت کے مسلسل مظالم کے بعد مشرق وسطی سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں صہیونی حکومت کے خلاف اور فلسطینی عوام کے حق میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے دارالحکومت صنعاء پر ایک بار پھر زور دار دھماکہ

اردن کے عوام نے دارالحکومت عمان میں مظاہرے کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

مظاہرین نے اردن اور فلسطین کے پرچم لہراتے ہوئے غزہ کے عوام کے خلاف اسرائیلی مظالم کی مذمت کی۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی عوام پر صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرے میں شریک لوگ غرب اردن میں فلسطینی اتھارٹی کے غنڈوں کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں اور مقاومت کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی مذمت کررہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button