
اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
حج پر روانگی سے قبل صحافی عمران ریاض حالت احرام میں گرفتار
شیعہ نیوز: معروف صحافی عمران ریاض خان کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ عمران ریاض ایئر پورٹ سے حج کیلئے روانہ ہو رہے تھے۔ عمران ریاض خان کی گرفتاری کی ذمہ داری لاہور پولیس کے 24 سے زائد اہلکاروں کو سونپی گئی تھی۔ انہیں احرام کی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ حراست میں لیے جانے کے بعد گاڑی میں بیٹھے عمران ریاض خان گرفتار کرنیوالی ٹیم کو دیکھ کر مسکراتے رہے۔ گرفتار کرنے کے بعد پولیس پارٹی نے عمران ریاض خان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔