اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سندھ اسمبلی سے طلبا یونین کے بِل کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مرکزی صدر جے ایس او پاکستان سید راشد حسین نقوی نے سندھ اسمبلی سے طلبا یونین کے بِل کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ طلبا یونین کی بحالی وطنِ عزیز میں جمہوریت کی مضبوطی کی جانب اہم قدم ہے، سندھ اسمبلی کا یہ اقدام لائقِ تحسین اور خوش آئند ہے۔ طلبا کو اپنے مسائل حل کرنے میں آسانی رہے گی، سندھ اسمبلی سے طلبا یونین بِل کی منظوری، طلبا یونین کی بحالی کے لیے جدوجہد کرنے والی تمام طلبا تنظیموں اور تمام جمہوری طاقتوں کی فتح ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں نوابشاہ میں 6 کسانوں کا قتل، قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے

مرکزی صدر نے کہا کہ اب دوسرے صوبوں پر لازم ہو جاتا ہے وہ طلبا کے سلب شدہ حقوق بحال کریں تاکہ ملک ایک فلاحی جمہوریت کی جانب بڑھ سکے۔ تعلیمی اداروں میں طلبا کو درپیش آنے والے مختلف مسائل کا ازالہ بھی اسی صورت ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سندھ بھر سے جے ایس او کے کارکنوں کو بھرپور انداز میں تیاری کرکے طلبا یونین کے انتخابی میدان میں اترنے کا کہہ دیا ہے۔ جے ایس او پاکستان بلاتفریق تمام طلبا کے تعلیمی، سماجی اور معاشرتی حقوق کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی۔

راشد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں طلبا و طالبات کے ساتھ بڑھتے ہوئے ہراسانی اور تشدد کے واقعات قابلِ تشویش ہیں ان پر قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ متاثرین کو انصاف ملے۔ ہمیں اپنی نوجوان نسل کے محفوظ اور روشن مستقبل کی جدوجہد کرنی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ طلبا یونین کی بحالی ان تمام مسائل کا ازالہ کرے گی۔ مستقبل کے لیے ملک میں بہترین لیڈرشپ تیار کرنے میں مدد ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button