مشرق وسطی

دہشت گرد گروہ جبہہ النصرہ عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے، شامی حکومت

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار الجعفری نے شام سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہ جبہہ النصرہ جس نے صوبہ ادلب کے بیشتر علاقوں پر قبضہ کررکھا ہے آس پاس کے دیگر علاقوں اور شامی فوج کے اڈوں پر حملے کررہا ہے۔ اقوام متحدہ میں شامی مندوب نے کہا کہ شام کی حکومت کو اس بات کا حق اور اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گردوں سے اپنے شہریوں کو نجات دلائے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام اپنی سرزمین کا چپہ چپہ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد اور اغیار کی غیر قانونی موجودگی کو ختم کرے گا۔ شامی مندوب بشار الجعفری نے دہشت گردوں اور امریکی اتحاد اور اس کے آلہ کاروں کے انسانیت سوز مظالم اور جرائم کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے خفیہ ادارے نے دو روز قبل جو اجلاس تشکیل دیا تھا اس میں دہشت گرد گروہ جبہہ النصرہ،جیش العزہ، احرار الشام، صقور الشام اور جیش الاحرار کے افراد نے شرکت کی تھی اور اس اجلاس سے یہ دعوی بالکل غلط ثابت ہو گیا ہے کہ شام میں صرف نام نہاد اعتدال پسند گروہوں کی حمایت کی جاتی ہے۔ شامی مندوب نے کہا کہ اس اجلاس نے ایک بار پھر یہ واضح کردیا ہے کہ ان دہشت گرد گروہوں کی بعض حکومتوں کی جانب سے حمایت کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غاصب امریکی فوج اور امریکی فوج کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ مغاویر الثورہ نے ہزاروں عام شہریوں کو التنف کے مقبوضہ علاقے کے الرکبان کیمپ میں قید کررکھا ہے اور انہیں وہاں سے نہیں نکلنے دے رہا ہے۔ شامی مندوب نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کہا کہ وہ امریکا کو مجبور کرے کہ وہ اس کیمپ کے شامی باشندوں کو وہاں سے باہر نکالنے کی شام اور روس کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی نہ کرے۔ ان کا کہنا تھاکہ شام کے شمال مشرقی الھول کیمپ میں بھی صورتحال الرکبان کیمپ کی ہی طرح ہے جو امریکی حمایت یافتہ مسلح میلشیا قسد کے کنٹرول میں ہے۔ امریکا اور قسد مسلح گروہ کے افراد شام کے تیل اور شام کے آثار قدیمہ کی چوری کر رہے ہیں۔ شامی مندوب نے کہا کہ شام کی اجازت کے بغیر وہاں غیر ملکی فوجوں کی موجودگی شام پر جارحیت اور غاصبانہ قبضے کے مترادف ہے اس لئے اس سے نمٹنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button