اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جمعیت علمائے اسلام (ف) کا مولوی خالد فیس بک پر محبت کے بعد حسینہ کی تلاش میں سکھر پہنچ کر مشکل میں پڑگیا

محب کب عشق وجنون میں تبدیل ہی پتا ہی نا چلا اور مولوی خالد اپنی محبو ب حسینہ کو عید کا تحفہ دینے اس کے بتائے گئے پتے پر سکھر جا پہنچے

شیعہ نیوز: فیس بک محبوبہ کے عشق میں گرفتار سفید ریش دیوبندی مولوی بال بال بچ گیا ۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کا رہنما مولوی خالد ایک حسینہ کو عید کا تحفہ دینے سکھر پہنچا ، حسینہ دوست دوشیزہ نہیں بلکہ کچے کا ڈاکو تھا ۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر مولوی خالد کو اغواء ہونے سے بال بال بچالیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن گروپ کے ایک اور ٹھرکی مولوی کی کہانی منظر عام پر آگئی، ذرائع کے مطابق مولوی خالد نے چند روز قبل فیس بک پر ایک مبینہ حسینہ سے دوستی کی کچھ وقت گذرنے کے بعد دوستی محبت میں بدل گئی۔

محب کب عشق وجنون میں تبدیل ہی پتا ہی نا چلا اور مولوی خالد اپنی محبو ب حسینہ کو عید کا تحفہ دینے اس کے بتائے گئے پتے پر سکھر جا پہنچے ۔ مولوی خالد مذکورہ مقام پر اپنی حسینہ کی تلاش میں سرگرداں تھے کہ انہیں خدشہ ہوا ہے کہ ان کے ساتھ دھوکا ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف اور بلاول حکومت پی ٹی آئی کے حوالے کردیں، فضل الرحمان

ذرائع کے مطابق جب تک مولوی خالد کو حقیقت کا علم ہوا بہت دیر ہوچکی تھی کہ وہ جس حسینہ کی تلاش میں یہاں تک پہنچے تھے وہ کوئی خوبرودوشیزہ نہیں بلکہ کچے کا ڈاکو تھا جس نے اسے اغواء کرنے کیلئے یہ جال بنا تھا۔

واضح رہے کہ گھوٹکی پولیس نے خفیہ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر مولوی خالد کو گرفتار کیا اور اس کی حسینہ معشوقہ (کچے کے ڈاکو ) کے ہاتھوں یرغمال ہونے سے بچا لیا۔

لہذایہ واقعے منظر عام پر آنے کے بعد تمام سوشل میڈیا صارفین خصوصاً دیوبندی ٹھرکی مولویوں کے لئےمفت مشورہ ہے کہ محبت سے بچیں ، محفوظ رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button