
جے یو آئی کے سینیئر رہنما نے قبلہ اول سے منہ موڑ کر اسرائیل کی حمایت کردی، پاکستانی قوم میں غم و غصہ
دیوبندیت اورصیہونیت کا گڑھ جوڑ کھل کرسامنے آگیا، جےیوآئی کی اسرائیل کی حمایت،اسرائیلی جریدوں کا جشن۔ دیوبندی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا محمد خان شیرانی اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حامی نکل آئے۔ سرائیلی میڈیا میں بیان کی بھرپور پذیرائی فلسطین دوست پاکستانی قوم میں غم و غصہ۔
تفصیلات کے مطا بق جمعیت علمائے علما اسلام کے رہنما کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حق میں بڑا بیان سامنے آگیا۔ سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل اور جے یو آئی کے سینیئر رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے ایک انٹرویو میں کہاکہ امریکہ سمیت اسلامی ممالک اسرائیل کو تسلیم کر رہے ہیں ۔مولانا شیرانی نے ببانگ دہل انداز میں کہاکہ میں اس حق میں ہوں کہ اسرائیل تسلیم ہو ۔
مولانا شیرانی نےسورہ معاہدہ کی آیت نمبر 21 حوالہ دے کر کہا کہ اس کو آیت پر غور کریں ۔انہوں نے قرآنی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کہا ۔اسرائیلی جریدوں نے مولانا شیرانی کے بیان کو اپنی فتح قرار دے دیا ۔جس پر اسرائیلی جریدوں میں جشن منایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ان دنوں پاکستان پر بیرونی قوتوں خصوصاً امریکی ،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ممالک کا شدید دباؤ ہے کہ پاکستان اسرائیل کی ناجائز ریاست کو تسلیم کرلے اوردوسری جانب پاکستانی حکومت پر ملکی اپوزیشن جماعتوں پیپلز پارٹی، ن لیگ بالخصوص جمعیت علمائے اسلام ف کا بھی بھرپور دباؤ ہے اور یہ جماعتیں پی ڈی ایم کے نام سے اتحاد بنا کر مولانا فضل الرحمٰن کی زیر قیادت حکومت کو کمزور کرکے ختم کرنے کے پلان پر کارفرماہیں۔
ذرائع بتاتےہیں کہ پی ڈی ایم کی اس حکومت مخالف تحریک کی ٹائمنگ بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے کہ جب عالمی قوتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں ایسے کے وقت میں پاکستان کی داخلی سیاسی جماعتیں بھی ان ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر کاربند دکھائی دیتی ہیں ۔
جے یوآئی ف جو کہ پی ڈی ایم کی قیادتی جماعت ہے کہ اتنے سینئر رہنما مولانا محمد خان شیرانی کی جانب سے اسرائیل کی حمایت میں یہ واضح بیان صاف صاف ظاہر کرتا ہےکہ پی ڈی ایم کا اصل ایجنڈا حکومت کے خاتمے سے زیادہ اسرائیل کو تسلیم کروانے کی راہ ہموار کرنا ہے ۔