کراچی، گلستان جوہر میں سوئم امام حسین کا جلوس آج برآمد ہوگا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گلستان جوہر میں سوئم امام حسینؑ کا مرکزی جلوس آج امام بارگاہ صاحب الزماں نزد جوہر چورنگی سے برآمد ہوگا۔
سوئم امام حسین ؑ کا مرکزی جلوس آج رات امام بارگاہ صاحب الزماں نزد جوہر چورنگی سے برآمد ہوگا۔ مجلس عزا سے خطاب مولانا سید علی رضا رضوی کرینگے۔
جلوس کے راستوں پر پولیس اور رینجرز کے جوان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہواامام بارگاہ آخرالزماں نزد جوہر موڑ پر اختتام پذیر ہوگا۔
حضرت امام حسین علیہ السلام نے دین اسلام کی بقاء کی خاطر دشت بلا میں اپنا گھر بار لٹا دیا، اپنے اصحاب باوفا کی قربانی دی، اپنے پیاروں کو بھوک اور پیاس سے بلکتے دیکھا، انہیں ذبح ہوتے دیکھا، حتٰی کہ اپنی مخدرات کی چادریں بھی قربان کردیں لیکن پائے استقلال میں ذرا لغزش نہ آئی اور خدا لا شریک کے سجدے میں اپنی گردن کٹوا کر دین اسلام کو حیات بخشتے ہوئے ہر دور کے یزید کو شکست دے دی۔