پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لاہور، مرکزی جلوس شہادت امام حسن ؑ برآمد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حضرت امام حسنؑ کے یوم شہادت کے موقع پر لاہور میں اندرون موچی گیٹ سے یوم شہادت پر شبیہہ تابوت امام حسنؑ کا جلوس برآمد ہوا۔

حسینیہ ہال سے برآمد ہونیوالا شبیہہ تابوت کا جلوس اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہے۔ جلوس میں عزادار نوحہ خوانی اور ماتم کر رہے ہیں۔ زیارت محلہ شیعاں، گجر گلی، لال کھوہ، اکبری منڈی، خرادی محلہ پہنچے گی۔ خرادی محلہ سے شبیہہ تابوت کوتوالی چوک، چوہٹہ مفتی باقر جائے گی، جہاں سے زیارت نثار حویلی سے ہوتی ہوئی اندرون موچی گیٹ اختتام پذیر ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیں حضور اکرم ﷺ کی رحلت اور امام حسن ؑ کی شہادت اُمت مسلمہ کےلئے سانحہ سے کم نہیں

ایس پی سٹی سرفراز ورک نے شہادت امام حسن علیہ السلام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ جلوس کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، جلوس کے روٹ پر داخلی و خارجی راستوں کو سیل کیا گیا ہے۔ انہوں نے جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں کو چیک کیا اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ جلوس کے گرد و نواح میں پیٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button