
کے الیکٹرک نے کراچی والوں پر ایک اور بجلی بم گرادیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کے الیکٹرک نے کراچی والوں پر ایک اور بجلی بم گرادیا، کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔
نیپرا اتھارٹی کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافہ مارچ کی ماہانہ فیلو ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ اضافے کا اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
یہ خبر بھی پڑھیں حیفا اور یافا کی ویب سائٹوں پر سائبر حملہ
کے الیکڑک نے مارچ میں اپنے ذرائع سے 26 روپے 44 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی، جبکہ وفاق سے ملنے والی بجلی کی لاگت 9 روپے 50 پیسے فی یونٹ رہی۔ چئیرمین نیپرا کے مطابق گزشتہ 5، 7 سال میں کے الیکڑک نے زیادہ بہتری نہیں دکھائی، درآمدی فیول پر بجلی کی پیداوار انتہائی مہنگی ہو چکی ہے۔
کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 70 پیسے فی یونٹ اضافے سے کراچی کے شہریوں پر 5 ارب 47 کروڑ 10 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔