دنیاہفتہ کی اہم خبریں

کابل کی مسجد میں دھماکہ 4 افراد شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرین کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں جامع مسجد شیر شاہ سوری میں نمازہ جمعہ کے دوران دھماکے سے امام جمعہ مولوی عزیزالله سمیت 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد مسجد کے اندر ہی رکھا گیا تھا جو جمعہ کی نماز سے پہلے پھٹ گیا۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ 2 جون کو بھی کابل ہی کی مسجد وزیراکبر خان میں دھماکے سے امام مسجد محمد الیاس نیازی جاں بحق ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button