دنیا

کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب راکٹ حملے، 6 جاں بحق

شیعہ نیوز : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب کئی راکٹ حملے ہوئے جس کے بعد سائرن بجنے کی آوازیں گونجنے لگیں۔

افغان دارالحکومت کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آج صبح شہر دھماکوں کی آواز سے گونج اٹھا، کابل میں مختلف مقامات پر ہوئے دھماکوں اور راکٹ حملوں کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

بعض ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہے جبکہ 24 زخمی ہیں۔

کابل میں راکٹ حملوں سے قبل مختلف مقامات پر 2 دھماکے بھی ہوئے، جن میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب طالبان اور سکیورٹی فورسز کے مابین ہونے والی خونریز جھڑپ میں متعدد سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ بدخشاں کی صوبائی کونسل کے صدر بشیر احمد صمیم نے کہا ہے کہ جمعہ کو ضلع مایمی میں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے مابین ہونے والی خونریز جھڑپ میں 3 اعلی سکیورٹی افسروں سمیت 25 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کا مقابلہ کرنے کے لئے افغان فوج کی تازہ دم نفری مایمی بھیجی گئی جس کے بعد طالبان نے ضلع مایمی سے پسپائی اختیار کی۔

واضح رہے کہ جمعرات کو ضلع مایمی پر طالبان نے بہت بڑا حملہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button