دنیا

کابل میں ملٹری اکیڈمی پر خودکش حملے میں 18افراد ہلاک و زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور نے 6 افراد کو ہلاک کردیا۔

رپورٹ کے مطابق کابل حملے کے حوالے سے وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کا کہنا ہے کہ اس حملے میں6 افراد مارے گئے ہیں جن میں 2 عام شہری اور 4 ملٹری کے اہلکار شامل ہیں اور5 شہریوں سمیت 12 افراد زخمی ہیں۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے پیغام میں کہا کہ حملہ ہم نے نہیں کیا تاہم ابھی تک کسی بھی دوسرے گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں رواں برس ہونے والا سب سے بڑا حملہ ہے اور یہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکہ اور طالبان کے درمیان قطر میں مذاکرات جاری ہیں اور 18 سالہ جنگ کے بعد امریکہ مذاکرات کے بہانے افغانستان سے بھاگنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button