مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

کل نماز جمعہ آیت اللہ خامنہ ای کی امامت میں ادا کی جائے گی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تہران میں نماز جمعہ کی انتظامی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت تہران میں اس ہفتہ نماز جمعہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی امامت میں ادا کی جائےگی۔

نماز جمعہ کی انتظامی کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نماز جمعہ مصلی امام خمینی (رہ) میں منعقد کی جائے گی اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سے اس ہفتہ تہران میں نماز جمعہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں منعقد کی جائےگی۔

نماز جمعہ کی کمیٹی نے اپنے بیان میں عوام سے نماز جمعہ میں بھر پور شرکت کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی 8 سال بعد نماز جمعہ کی امامت فرمائیں گے، اس سے قبل مصر کے انقلاب کی کامیابی اور بیداری اسلامی کی مناسبت سے آپ نے نماز جمعہ کی امامت فرمائی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button