پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کالا باغ،کالعدم سپاہ صحابہ/لشکرجھنگوی کا جلوس چہلم امام حسینؑ پر حملہ، متعدد مومنین شہید درجنوں زخمی

تفصیلات کے مطابق کالا باغ ضلع میانوالی میں چہلم(مشی) کے جلوس پہ تکفیری جماعت سپاہ صحابہ کے مسلح دہشت گردوں نے حملہ کردیا، دو نوجوان ماتمی شہید ہو گئے اور درجنوں کی تعداد میںعزادار زخمی ہیں۔

شیعہ نیوز: ضلع میانوالی کے علاقے کالا باغ میں چہلم امام حسینؑ کے جلوس میں شرکت کیلئے جا نے والے عزاداروں پر ملک دشمن تکفیری دہابی دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے مسلح دہشت گردوں کے حملے میں 12 عزاداروں کے شہید جبکہ 100 کے قریب عزاداروں کے شدید زخمی ہونے کے اطلاعات۔

تفصیلات کے مطابق کالا باغ ضلع میانوالی میں چہلم(مشی) کے جلوس پہ تکفیری جماعت سپاہ صحابہ کے مسلح دہشت گردوں نے حملہ کردیا، دو نوجوان ماتمی شہید ہو گئے اور درجنوں کی تعداد میں عزادار زخمی ہیں۔ذرائع کے مطابق شہداء کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: یہ اربعین عشق خدا، عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور عشق حسین علیہ السلام کا دن ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

ذرائع کے مطابق شہر میں بجلی کی بندش ہے اور مومنین کو تکفیریوں نے گہرے میں لیا ہوا ہے اور سخت فائرنگ ہو رہی ہے مومنین کے پاس کوئی اسلحہ موجود نہیں ہے کہ وہ اپنا دفاع کر سکیں ۔اور یہ سب پولیس اور تکفیریوں کی ملی بھگت سے ہوا ہے ۔ڈی سی او (DCO)نے مشی کے جلوس کو ماڑی انڈس میں روک کر تکفیریوں کو مورچہ بندی اور تیاری کا موقع فراہم کیا ۔

ذرائع کے مطابق دونوں شہید عزاداروں کی شناخت محمد علی ولد برکت علی سکنہ ماڑی انڈس اور سید نور ولد ملک عقیل سکنہ وانڈہ ککڑانوالہ ہوئی ہے ۔ اترا کلاں ماڑی انڈس اور پکی شاہ مردان سے تمام شیعہ روانہ ہوچکے ہیں۔ دہشت گردوں اور مومنین کے درمیان فائرنگ جاری ہے ۔ پورے ضلع میانوالی میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button