اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ احمد لدھیانوی کے خلاف مقدمہ درج

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اور ہزاروں بے گناہ پاکستانیوں کے قاتل احمد لدھیانوی پر اہل تشیع مکتب فکر کے خلاف فرقہ وارانہ تقریر کے جرم میں ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ملک دشمن کالعدم تکفیری وہابی دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے سرغنہ احمد لدھیانوی کے خلاف دفعات 153،188 اور 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

ایف آئی آر میں پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ احمد لدھیانوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں ہمت میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی اور نفرت آمیز تقریر کی ۔ جبکہ حکومت پاکستان کی فرقہ وارانہ قیادت کی فہرست میں نام شامل ہونے کے باعث ان کا ڈیرہ اسماعیل خان میں داخلہ بھی ممنوع ہے۔

واضح رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی پاکستان میں 70ہزار سے زائد بے گناہ فوجی جوانوں اور عام شیعہ سنی عوام کے قتل عام میں ملوث ہے جس کی سربراہی اس وقت ملا احمدلدھیانوی کے ہاتھوں میں ہے ۔

ملا احمدلدھیانوی پر فرقہ وارانہ تقریر اور نفرت انگیز خطاب کا یہ کوئی پہلا الزام نہیں اس سے قبل بھی یہ دہشت گرد اسلام آباد، کراچی، خیرپور، لاہور، جھنگ ، فیصل آباد، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، ملتان ، کوئٹہ اور متعدد شہروں میں ایسے ہی فرقہ وارنہ تعصب اور انتشار پر مبنی تقاریر کرچکاہےجس میں شیعوں کو کھلم کھلا کافر کہنا کوئی بڑی بات نہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button