پاکستانی شیعہ خبریں

پنجاب پولیس سپاہ صحابہ گٹھ جوڑ، امام حسینؑ کے قاتلوں پر تبرا پڑھنے پر ایف آئی آر درج

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پنجاب پولیس نےکالعدم سپاہ صحابہ کی بی ٹیم کا کردار ادا کرنا شروع کردیا، امام حسینؑ کے قاتلوںپر تبرا پڑھنے پر ایف آئی آر درج کر ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے کمالیہ میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے پر امن انعقاد سے خائف متعصب پولیس نے کالعدم سپاہ صحابہ کو خوش کرنے کیلئے تھانہ سٹی کمالیہ میں علامہ محسن رضا گیلانی کے خلاف توہین صحابہ کا جھوٹا مقدمہ درج کردیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق نذرچوک کمالیہ پر مرکزی جلوس عاشورا پہنچا تو وہاں علامہ محسن رضا گیلانی نے مجلس عزا سے خطاب کیا اور قاتلان ِ امام حسینؑ کی مذمت کی ، جس پر پولیس انتظامیہ نے توہین صحابہ کا الزام عائد کرتے ہوئے بلاجواز مقدمہ درج کرلیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں سندھ پولیس کا یزیدی کردار، امام حسینؑ کے قاتل یزید ابن معاویہ پر لعنت بھیجنے پر ایف آئی آر

علامہ محسن رضا گیلانی پر متعصب پولیس انتظامیہ کی جانب سے ایف آئی آر میں 298-A اور16 MPO کی دفعات شامل کی گئی ہیں، جس سےثابت ہوتا ہے کہ پولیس کے نزدیک امام حسینؑ اور ان کے اصحاب وانصار کے قاتل صحابی رسول ؐ اور مقدس شخصیات ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پر امن شہر کا امن تہہ و بالا کرنے کی انتظامیہ کی کوشش ہے، اس سے تکفیری عناصر کو خوش کرنا ہے، انتظامیہ ہوش کے ناخن لے، اس کی آڑ میں شیعہ مخالفین کو شہہ دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button