کراچی، سادہ لباس والوں کے ہاتھوں 2 شیعہ عزادار گھروں سے اغواء
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی میں شیعہ عزاداروں کو گھروں سے اٹھا کر لاپتہ کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کردیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نقاب پوش سادہ وردی والوں نے کراچی کی شیعہ نشین آبادیوں گلستان سوسائٹی اور نیو رضویہ سوسائٹی سے دو شیعہ عزاداروں کو رات کی تاریکی میں گھروں میں گھس کراغواء کرلیا۔
ذرائع کے مطابق علی ہائٹس نیو رضویہ سوسائٹی سے سید سلیم حیدرزیدی اور گلستان سوسائٹی سپر ہائی وے سے سید سجاد رضوی کو اغواءکیا گیاہے۔ ذرائع نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے اداروں کے سادہ لباس اہلکارشیعہ عزادار سلیم حیدر کے گھر کادروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں شیعہ جوانواں اور عمائدین کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ سالہاسال سے جاری ہے ۔ اب تک درجنوں جوان جبری گمشدگیوں کا شکار کیئے گئے جن میں متعدد مسلسل احتجاج اور جدوجہد کے نتیجے میں بازیاب بھی ہوئے مگر تاحال کئی درجن جوان ریاستی ظلم وجبر کا شکار ہیں جن کے اہل خانہ مسلسل ذہنی اذیت اور کرب میں مبتلا ہیں اور وزیر اعظم، آرمی چیف اور چیف جسٹس سے اپنے پیاروں کی فوری باحفاظت واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔