پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی، چہلم امام حسینؑ کے جلوس میں 25 لاکھ سے زائد عزاداروں کی شرکت

شیعہ نیوز: کراچی میں اربعین حسینی کے مرکزی جلوس میں عزاداروں کا سمندر امڈ آیا، محتاط اندازے کے مطابق جلوس چہلم امام حسینؑ میں شریک عزداروں کی تعداد 25 لاکھ سے زیادہ تھی جن میں بزرگ، جوان مردو خواتین عزاداروں سمیت شیر خوار بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

تفصیلات کے مطابق عاشوراء جلوس عزا کے بعد سے شہر قائد میں سعودی و امریکی فنڈڈ تکفیریوں نے ملت جعفریہ کے خلاف منظم پراپیگنڈہ مہم کا آغاز کیا اور اپنی فرقہ وارانہ ریلیوں میں ملک بھر سے کرائے پر منگوائے گئے تکفیری مدارس کے طلبا کی تعداددکھا کر اکثریت کے گھمنڈ میں جلوس عزا امام حسینؑ پر پابندیوں کا مطالبہ کیا جس میں یزید پلید ملعون کے حامی مفتی منیب یزید اور مفتی تقی یزید سر فہرست ہیں۔

کراچی میں بسنے والے حسینیوں نے اربعین حسینی کے جلوسوں میں 25 لاکھ سے زائد کی ریکارڈتعداد میں شرکت کرکے سعودی و امریکی فنڈڈ یزید کے حامیوں کو وہ تھپڑ رسید کیا ہے کہ آئندہ تعداد کے زور پر ڈرانے دھمکانے اور جلوس عزا امام حسینؑ کے خلاف زبان درازی کی جرات نہ ہوگی۔

جلوس عزا میں اہل سنت سمیت اہل بیتؑ سے محبت رکھنے والےسکھوں اور عیسائیوں نے بھی شرکت کی جو اس بات کی عکاس ہے کہ کراچی کی سرزمین پر تکفیریوں کی کوئی جگہ نہیں اور تمام مذاہب ایک دوسرے کے ساتھ باہمی رواداری کے ساتھ رہنے کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ ملک دشمن قوتیں اپنے داخلی ایجنٹوں کے ذریعے وطن عزیز پاکستان میں مذہبی منافرت ، لسانیت اور فرقہ واریت کے ہتھیار سے22 کروڑ سے زائد عوام کو دست و گریباں کرناچاہتی ہیں لیکن اس اربعین حسینی پر ملک دشمن قوتوں کی ان سازشوں پر پانی پھر گیا ہے اور ان کی تمام سرمایہ کاری خاک میں مل گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button