اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی سی ٹی ڈی کی کاروائی القاعدہ کا مطلوب دہشت گرد ہلاک

شیعہ نیوز : کراچی کے ہاکس بے روڈ پر حساس ادارے اور سی ٹی ڈی سے مبینہ مقابلے میں القاعدہ برصغیر کا مطلوب دہشت گرد سعید لوہا مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نے ماڑی پور میں ہاکس بے روڈ پر کارروائی کی اور اس دوران مبینہ مقابلے میں کالعدم القاعدہ برصغیر کا انتہائی مطلوب مبینہ دہشت گرد سعید لوہا شدید زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہےکہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ، بیگ اور جیکٹ ملی جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا، جیکٹ سے دیسی ساختہ 2 فیتہ بم ملے جس میں ایک ایک کلوگرام ہائی ایکسپلوزو موجود تھا جسے ناکارہ بنادیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد رینجرز چوکیوں اور پولیس کے تھانوں پر بم حملوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھا اور اس گروپ کے دیگر دہشت گرد پہلے ہی مارے جاچکے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سعید لوہا سے ملنے والے اسلحے کو فارنزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے جب کہ اس کے جرائم کی تفصیلات اکٹھا کی جارہی ہیں جو ایک پریس ریلیز میں جاری کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button