پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی: تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے باپ، بیٹا شہید

شیعہ نیوز۔ متنازعہ فرقہ وارانہ بل کی نامنظوری کا اعلان سامنے آتے ہی تکفیری گروہ پھر سرگرم ہوگیا۔

پاکستان کے تجارتی حب اور ملت جعفریہ پاکستان کی مضبوط شہ رگ شہر کراچی میں ایکبار پھر شیعہ نسل کشی کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔

کراچی کے مصروف ترین انڈسٹریل ایریا کورنگی نمبر ۲ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے باپ بیٹا شہید ہوگئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق کورنگی نمر ۲ میں تکفیری دہشتگردوں نے کتابوں کی دکان پر اندھادھند گولیاں برسا دیں، جس کے نتیجے میں دکان میں موجود دو شیعہ مسلمان باپ بیٹے شہید ہوگئے۔

شہید ہونے والوں میں امام بارگاہ دربار زینبیہ کے صدر محمد حسین اور ان کے بیٹے اسد جسانی شامل ہیں۔ دونوں باپ بیٹے کو جس دکان پر دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا وہ امام بارگاہ دربار زینبیہ کے قریب واقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button