کراچی، امام زمانہ ؑ کی شان میں گستاخی کیخلاف احتجاج
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے ملعون عبدالستار جمالی کی جانب سے امام زمانہ عج کی شان میں کی جانے والی گستاخی کے خلاف بریٹو روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب علامہ کامران حیدر عابدی، علامہ مبشر حسن اور حجت السلام والمسلمین علامہ صادق رضا تقوی نےکیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ حضرت امام مہدی ؑپر ایمان تمام مسلمانوں کا مشترکہ عقیدہ ہے،اور امام مہدی ؑکا انکار کرنے والا کافر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ملعون کی گستاخی سے پوری دنیائے تشیع اس وقت سراپا احتجاج ہے، اگر حکومت سندھ نے اس ملعون کے خلاف فی الفور کاروائی نہ کی اور اُسے قرار واقعی سزا نہ دی تو حالات کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوگی۔
احتجاج میں شریک مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ گستاخ امام زمانہ عج کو فی الفور پھانسی دی جائے۔