
کراچی: آئی ایس او کے تحت وفاقی جامعہ اردو میں یوم حسینؑ کی تقریب
مقررین میں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنماء علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، ہئیت ائمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید صادق رضا تقوی اور جامعہ کے اساتذہ شامل تھے
شیعہ نیوز: وفاقی جامعہ اردو میں ہر سال کی طرح اس سال بھی دفتر مشیر امور طلبہ اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن جامعہ وفاقی اردو یونٹ کے اشتراک سے عظیم الشان یومِ حسینؑ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی اور شہداء کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
گلشن کیمپس کراچی میں منعقدہ سالانہ یوم حسینؑ کی پُروقار تقریب کی صدارت مشیر امور طلبہ نے کی، جبکہ مقررین میں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنماء علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، ہئیت ائمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید صادق رضا تقوی اور جامعہ کے اساتذہ شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا
سالانہ یوم حسینؑ میں جامعہ کے اساتذہ، نان ٹیچنگ اسٹاف، طلباء تنظیموں کے وفود، طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سالانہ یوم حسینؑ میں معروف منقبت و نوحہ خواں حضرات شاہد علی شاہد، احمد رضا ناصری و دیگر نے نواسہ رسولؐ سید الشہداء حضرت امام حسینؑ کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔