پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی، انچولی سے چہلم امام حسینؑ کیلئے خیرپور جانے والی بس کو حادثہ، 5 مومنین شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی کے شیعہ نشین علاقے انچولی سے چہلم امام حسینؑ میں شرکت کےلیے خیرپورجانے والی عزاداروں کی بس کو حادثہ ، 5 مومنین شہید، 20 سے زائد شدید زخمی۔

تفصیلات کے مطابق 20 صفر کی رات کراچی کے شیعہ نشین علاقے انچولی سے چہلم امام حسینؑ میں شرکت کےلیے خیرپورجانے والی عزاداروں کی بس نوری آباد کے مقام پر ٹریلر سے ٹکراگئی ، بس کا اگلہ حصّہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ حادثے میں پوری بس تباہ ہوگئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں تلہار، چہلم امام حسین ؑپر اربعین مشی کرنے والے عزاداروں پر مقدمہ درج

افسوس ناک حادثے میں 5 مومنین شہید اور 20 سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔بس میں خواتین اور بچے بھی موجود تھے ۔شہید ہونے والوں کا تعلق انچولی سے ہے۔

حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعدشہداء کی میتیں اور زخمیوں کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button