پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی، آئی ایس او کا غزہ پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف یوم احتجاج، بعد نماز جمعہ مظاہرے و ریلیاں

شیعہ نیوز:امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام بعد نمازِ جمعہ شہر بھر کی جامع مساجد کے باہر غزہ پر صہیونی اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے بھرپور احتجاج کیا گیا۔ حسین آباد ملیر، ایوب گوٹھ، گلستان جوہر، ڈرگ روڈ، بلدیہ ٹاؤن، مارٹن روڈ، عباس ٹاؤن، پپری، گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤن، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن سمیت شہر کی مختلف جامع مساجد کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں، جس میں مظاہرین بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی۔ احتجاجی مظاہرین نے امریکا و اسرائیل کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملہ بدترین سفاکیت ہے، امریکا اور برطانیہ سمیت یورپی ممالک مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام کے ذمہ دار ہیں۔

مقررین نے کہا کہ غزہ پر صیہونی جارحیت اسرائیل کی واضح شکست کی علامت ہے، غزہ پر صیہونی درندگی نے امریکا اور مغربی حکومتوں کا سیاہ چہرہ عیاں کر دیا ہے۔ مقررین نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنیوالے عرب ممالک کو منہ کی کھانے پڑیں گی، طوفان الاقصیٰ اسرائیل کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، ان شاء اللہ قرآنی فیصلے کے مطابق زمین پر مظلومین کی حکومت غالب آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسرائیل کے مسلسل مظالم کا ردعمل ہے کہ اب اسرائیل اس کی تاب نہیں لا سکے گا اور نابود ہو جائے گا۔ احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں میں مظاہرین نے امریکا و اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button