
کراچی: جعفریہ الائنس کی جانب سے "اہتمام عزاداری کانفرنس" کا انعقاد
جعفریہ الائنس کی جانب سے منعقدہ کانفرنس میں شریک رہنماؤں نے کہا کہ امام حسینؑ کا پیغام حریت ہی ہے کہ آج باطل کے خلاف مظلوم قوتیں اپنی بھرپور طاقت کا اظہار کررہی ہیں اور انہیں ہر میدان میں شکست دے رہی ہیں۔ رہنماؤں نے ایرانی پر حالیہ اسرائیلی اور امریکی جارحیت کی مذمت کی اور رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کیا
شیعہ نیوز: جعفریہ الائنس پاکستان کی جانب سے سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی نشتر پارک میں اہتمام عزاداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت بزرگ عالم دین علامہ رضی جعفر نقوی نے کی جبکہ میزبانی نے فرائض سید شبر رضا نے انجام دیئے۔ کانفرنس میں کراچی بھر کی شیعہ جماعتوں اور اکابرین ملت نے شرکت کی۔
کانفرنس میں علامہ باقر حسین زیدی، علامہ عقیل موسیٰ، علامہ صادق جعفری، علامہ اصغر شہیدی، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ نثار قلندری، علامہ کامران حیدر عابدی، علامہ بدرالحسن عابدی، شمس الحسن شمسی، سرور علی، غفران مجتبیٰ نقوی، ایس ایم نقی، غیور عباس سمیت علماء کرام، ذاکرین عظام اور تنظیمی شخصیات کی بڑی تعداد شریک تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے جوہری تنصیبات بحال کرنے کی کوشش کی تو دوبارہ حملہ کرینگے، ڈونلڈ ٹرمپ
کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم، شیعہ علماء کونسل، آئی ایس او، مرکزی تنظیم عزا، مرکزی تنظیم عزاداری، تنظیم عزاداران کراچی، پاک محرم ایسوسی ایشن، مجلس ذاکرین امامیہ، ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ سمیت شیعہ مساجد کے ٹرسٹیز، ماتمی انجمنوں، اسکاؤٹس تنظیمیں، پرمٹ ہولڈرز، بانیان مجالس، بانیان جلوس عزا سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔