
محرم الحرام سے قبل ایک بڑٖی جیل توڑ کر دو سو کے قریب خطرناک مجرم اور تکفیری دہشت گرد فرار
یاد رہے ماضی میں تکفیری کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی و سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کے جیلوں سے فرار ہونے کے بعد شیعہ مساجد جلوس امام بارگاہوں اور کلیدی شخصیات پر حملوں میں اضافہ ہوا ۔تمام ملت جعفریہ بالخصوص اہلیان کراچی سے سیکورٹی سخت کرنے کی اپیل ہے۔
شیعہ نیوز: محرم الحرام سے قبل کراچی کی ایک بڑٖی اور حساس جیل توڑ کر دو سو کے قریب خطرناک مجرم اور تکفیری دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، کچھ دوبارہ گرفتار کرلیئے گئے جبکہ بڑی تعداد تاحال مفرور ہے ۔
تفصیلات کے مطابقکراچی ملیر جیل سے 200سے زائد خطرناک ترین دہشتگرد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، دوبارہ پکڑے جانے والے مجرموں نے انکشاف کیا ہے کہ زلزلہ کے جھکٹوں سے بیرک کی دیواریں کمزور ہوگئی تھیں جس کے بعد انہیں توڑ کر فرار ہوئے۔
اس واقعے کے بعد سکیورٹی اداروں کی بھاری نفری نے مین نیشنل ہائی وے بلاک کرکے آپریشن کا آغاز کیا، مفرورمجرموں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ بھی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : حکمرانوں نے آنے والے بجٹ میں عوام پر مہنگائی کا پہاڑ توڑنے کے لئے پہلے سے زمین ہموار کرنا شروع کردی ہے،علامہ سید حسن ظفرنقوی
کئی گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد کئی درجن دہشت گرد دوبارہ گرفتار کرلیئے گئے جبکہ بڑی تعداد اب بھی مفرور ہے۔ جن کی تلاش جاری ہے ۔
خدشہ ہے کہ مجرموں کے فرار میں اندر سے مدد فراہم کی گئی جبکہ باھر بھی ان کے سہولت کار موجود تھے جنہوں نے فائرنگ کرکے پولیس کو مصروف رکھا۔
سندھ حکومت نے آئی جی جیل خانہ جات اور سپریڈنڈینٹ جیل کو نااہلی پر برطرف کردیا ہے، محرم سے قبل ان کا فرار ہونا / کروانا سمجھ سے بالاتر ہے ۔
یاد رہے ماضی میں تکفیری کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی و سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کے جیلوں سے فرار ہونے کے بعد شیعہ مساجد جلوس امام بارگاہوں اور کلیدی شخصیات پر حملوں میں اضافہ ہوا ۔تمام ملت جعفریہ بالخصوص اہلیان کراچی سے سیکورٹی سخت کرنے کی اپیل ہے۔