پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی، چھ انتخابی حلقوں سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی داخل

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن شعبہ سیاسیات کی جانب سے 6 انتخابی حلقوں سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کروا دیئے گئے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم نے اب تک کراچی کے  2قومی اور چار صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی داخل کروائے ہیں، جن میں قومی اسمبلی حلقہ این اے-235 گلزار ہجری ضلع شرقی، قومی اسمبلی حلقہ این اے-231 ملیر 3، پی ایس-89 ملیر ،پی ایس-98 گلزار ہجری ، پی ایس-125 کراچی وسطی، پی ایس-85 ملیر شامل ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم کے جانب سے نامزد امیدواروں میں صوبائی پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی ایس-89 ملیر، پی ایس-98 گلزار ہجری، پی ایس-125 کراچی وسطی، برائے قومی اسمبلی این اے-235 گلزار ہجری، سید عارف رضا زیدی نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی NA-231 ملیر 3، صدر ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی ایس-89 ملیر 3، صابر عمران نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی ایس-85 ملیر شامل ہیں۔ 8 فروری 2024 کو ملک بھر میں ہونے والے قومی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار انشااللہ خیمہ کے نشان پر حصہ لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button