کراچی پولیس کی ایم ڈبلیو ایم کے دھرنے پر شیلنگ، علامہ اصغر شہیدی گرفتار، علامہ حسن ظفر زخمی
شیعہ نیوز : خیبر پختون خوا کے ضلع پاراچنار میں 80 روز سے زائد راستوں کی بندش پر مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا تھا۔
مظاہرین کی جانب سے کئی روز سے جاری سڑکوں کی بندش پر مظاہرہ جاری تھا، جس پر پولیس نے آج اچانک شیلنگ کرتے ہوئے 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔
کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر پولیس نے احتجاجی دھرنے کے شرکاء پر شلینگ کردی۔ پولیس کی کارروائی میں علامہ اصغر حسین شہیدی گرفتار جبکہ علامہ حسن ظفر نقوی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : حشد الشعبی کو تحلیل کرنے کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں، نوری المالکی
رپوڑٹ کے مطابق خیبر پختون خوا کے ضلع پاراچنار میں 80 روز سے زائد راستوں کی بندش پر مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا تھا۔
مظاہرین کی جانب سے کئی روز سے جاری سڑکوں کی بندش پر مظاہرہ جاری تھا، جس پر پولیس نے آج اچانک شیلنگ کرتے ہوئے 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے مظاہرین کے کیمپ کو بھی اکھاڑ دیا اور سامان نذرآتش کردیا۔