پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی، ایم ڈبلیو ایم کے تحت شہدائے پاراچنار کی یاد میں دعائیہ تقریب و شمع روشن

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین سندھ صوبائی سکریٹریٹ دعا کمیٹی کے تحت پاراچنار میں 7 اساتذہ کے قتل کے خلاف شہداء کی یاد میں محفل شاہ خراسان روڈ کراچی پر دعائیہ تقریب و شمعیں روشن کی گئیں، تلاوت دعا کی سعادت شبیر حسین نے حاصل کی، جس میں مختلف سیاسی، مذہبی، سماجی افراد نے شرکت کی اور سانحہ پاراچنار میں شہید اساتذہ کے بلندی درجات کیلئے دعائیں و شمع روشن کیں۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین سندھ کے رہنما ناصر الحسینی، علامہ سجاد شبیر رضوی، ڈاکٹر شاہ فیروز الدین رحمانی، سید ناصر آغا، حسین شاہ رحمانی نے خطاب کیا۔ دعائیہ تقریب میں علم فاؤنڈیشن صادق حسین، تحریک پاسداران سید ظفر عباس، انجمن در عباس یونس حسین، نقی لاہوتی، مولانا بشیر، مولانا مختار، نوشاد علی، ضامن عباس، علی عباس ماما بھی موجود تھے۔ آخر میں ملک کی سلامتی کے لئے دعا اور سانحہ پاراچنار کے شہید اساتذہ کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اپنے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ پاراچنار میں اساتذہ کے قتل عام پر اساتذہ تنظیمیں، تعلیمی ادارے، سول سوسائٹی، سیاستدان، قوم پرست، پارٹی سربراہان، وکلاء تنظیمیں، انسانی حقوق کے چمپئین، جج صاحبان، پاک افواج کے سربراہان، تجزیہ نگار ان، میڈیا کے ذمہ داران آخر خاموش کیوں؟ کیونکہ ان کا تعلق مکتب تشیع سے تھا۔ ملت جعفریہ پاکستان حکومت، ریاستی اداروں کے سربراہان سے اپیل کرتی ہے کہ پاکستان دشمن طاقتوں و تکفیری دہشتگردوں کی سرپرستی چھوڑ کر سانحہ پارا چنار کے شہداء کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر سر عام پھانسی دی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button