اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی، شہید قاسم سلیمانی کے قتل کے خلاف امریکی قونصلیٹ پر احتجاج

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مدافع حرمِ کربلا، نجف و شام سردار شہیدقاسم سلیمانی ، شہید ابو مہدی مہندس اور ان کے باوفا ساتھیوں پر شیطان اکبر امریکہ کے قاتلانہ حملے کے خلاف اتوار کے روز مجلس وحدت مسلمین،امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، جعفریہ الائنس،شیعہ علما کونسل، شیعہ ماتمی تنظیموں اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی معروف سیاسی و سماجی شخصیات کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب سے امریکی قونصل خانہ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین کے۔۔۔ اللہ اللہ اکبر۔۔۔امریکہ شیطان اکبر۔۔۔۔ کے نعروں سے کراچی کی فضائیں گونجتی رہیں۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حاج قاسم سلیمانی فلسطین، لبنان، شام اور عراق میں عرب مسلمانوں کے ہیرو سمجھے جاتے تھے کیونکہ انہوں نے مشکل وقت میں انکا دفاع کیا تھا۔ اہلبیت ع اور صحابہ کرام کے مزارات مقدسہ کو داعش کے حملوں سے بچانے میں بھی انکا نمایاں کردار تھا۔ یہی وجہ ہے کہ آج ملت تشیع کا بچہ بچہ قاسم سلیمانی ہے۔

مقررین نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور امریکہ سردار قاسم سلیمانی کو خطے میں اپنے ناجائز مفادات کی راہ کی سب بڑی رکاوٹ سمجھتے تھے۔ قاسم سلیمانی ہی نے داعش جیسی دہشتگرد تنظیم کا صفایا کیا اور مشرق وسطیٰ میں امریکہ اور اسرائیل کو کئی محاذوں پر شکست فاش سے دوچار کیا۔ اپنی ناکامیوں اور عراقی عوام کی جانب سے سفارتخانے کے باہر طاقت کے مظاہرے کی وجہ سے ہونے والی رسوائی کے بعد امریکہ نے یہ بزدلانہ حملے کئے جو درحقیقت ایک بہت احمقانہ اور بزدلانہ چال ہے۔

قاسم سلیمانی کو شہید کر کے اپنے شیطانی مقصد میں کامیابی کا تصور امریکہ کی خام خیالی ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی ملت تشیع کے فرد کا ناحق خون کا ایک قطرہ بھی بہتا ہے تو وہ انقلاب اور اس شہید کے مشن کو زیادہ طاقتور بنا دیتا ہے اور عنقریب امریکہ اوراسرائیل کو معلوم ہوجائے گا کہ شکست ہی انکا مقدر بنے گی۔

انکا کہنا تھا کہ ملت پاکستان اس غم اور دکھ کی گھڑی میں ملت ایران اور ملت عراق کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور یہ بات یاد رہے کہ امریکی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رہا توپاکستان میں امریکی مفاد کو نقصان پہنچانا لازم ہو گا. پاکستان کی سرزمین کو کسی صورت بھی اسلامی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button