پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، پی ایس 102 اور 103 کے امیدوار مولانا اصغر شہیدی کے الیکشن آفس کا افتتاح

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی نے پی ایس 102۔103 کے نامزد امیدوار مولانا اصغر حسین شہیدی کے الیکشن آفس کی افتتاح کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شفاف الیکشن عوام کا حق ہے جس سے انہیں محروم کیا جا رہا ہے، صوبوں کے درمیان نفرت ایجاد کی جا رہی ہے جو ملک و قوم کے استحکام کیلئے بڑہ خطرہ ہے۔ اس موقع پر کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری، سیکرٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن سمیت ذمہ داران اور کارکنان موجود تھے۔ علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ ملک میں موجودہ ریاستی اقدامات سے عوام میں مزید غم و غصہ پیدا ہو رہا ہے ملک میں آئین و قانون بلا دستی نہیں بلکہ جنگل کا ماحول بنا ہوا ہے، موجودہ ملکی معاشی صورتحال افسوس ناک ہے تو دوسری جانب دہشتگردی کے واقعات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام سراپا احتجاج ہیں، بنیادی حقوق تو دور کی بات ہے ان کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھینا جا رہا ہے، گزشتہ دنوں کراچی میں ایک مظلوم باپ کا بے روزگاری کی وجہ سے اپنی بیوی اور کم سن معصوم کا قتل کرکے خودکشی کرنا ایک عظیم سانحہ ہے اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت اور آئین و قانون کے علمبردار عدلیہ پر عائد ہوتی ہے، ایسے افسوناک واقعات سے عوام میں ریاست کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، ریاست کو چاہیئے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کرے تاکہ ملک میں بسنے والے عوام اس طرح اپنی جانوں سے ہاتھ نہ دھوئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی طرح کراچی و سندھ بھر میں ہمارے نمائندے مخصوص جگہوں پر خیمے کے نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں، انشاء اللہ 8 فروری کو ملک میں شفاف انتخابات ہی امن و استحکام کا حل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button