
کراچی: کالعدم سپاہ صحابہ کا تکفیری مولوی مدرسے کے طلبہ سے بدفعلی کرتے گرفتار
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم خان محمد کی مدرسے ے طلباء کے ساتھ غیر اخلاقی کاروائیاں کئی دنوں سے جاری تھیں، ابراہیم حیدری پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے
شیعہ نیوز: کراچی کے علاقے ضلع ملیر کی حدود میں ابراھیم حیدری پولیس نے اپنے تھانے کی حدود میں واقع مدرسہ النور نزد الیاس گوٹھ، ایک خفیہ کاروائی انجام دی جس میں مدرسے کے طالب علموں سے بدفعلی کرنے میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت خان محمد ولد عظمت کے نام سے ہوئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق گرفتار ملزم کالعدم سپاہ صحابہ کا سرگرم کارکن اور مدرسے کا معلم بھی ہے جو طلبہ کو ناصرف بدفعلی کا نشانہ بناتا بلکہ طلبہ کو بلیک میل کیا کرتا تھا اور طلبہ کو خاموش رہنے پر مجبور بھی کیا کرتا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم نہایت منصوبہ بندی کے تحت طلبہ کو مذہبی تعلیم اور شفقت کا لالچ دے کر اپنے مدرسے میں لاتا ور پھر بدفعلی کا نشانہ بناتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: الجولانی کو خوف لاحق، دورہ بغداد کے لئے امریکہ سے سکیورٹی ضمانت مانگ لی!
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم خان محمد کی مدرسے ے طلباء کے ساتھ غیر اخلاقی کاروائیاں کئی دنوں سے جاری تھیں، ابراہیم حیدری پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔