
کراچی، ہیئت ائمہ مساجد و علماء امامیہ کے زیراہتمام دوسری سالانہ "ائمہ جمعہ کانفرنس” کا انعقاد
شیعہ نیوز: ہیئت ائمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے زیراہتمام کراچی میں دوسری سالانہ ائمہ جمعہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ علامہ سید محمد علی نقوی اور مولانا سید حیدر زیدی کی میزبانی میں "کلام امام رضاؑ کی روشنی میں ائمہ جمعہ کے فرائض” کے عنوان سے جامع مسجد و امام بارگاہ بوتراب میں منعقدہ کانفرنس میں شہر بھر سے کثیر تعداد میں ائمہ جمعہ سمیت ہیئت کی پوری کابینہ نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت ہیئت ائمہ مساجد و علمائے امامیہ کے صدر مولانا محمد حسین رئیسی نے کی۔ مولانا قاری آصف اصفہانی نے تلاوت قرآن پاک سے کانفرنس کا آغاز کیا۔
صدارتی خطاب بزرگ عالم دین مفسر قرآن شیخ محمد حسن صلاح الدین نے کیا، جبکہ مولانا شیخ محمد حسین رئیسی، مولانا شیخ اصغر حسین شہیدی، مولانا سید بدر الحسنین عابدی، بزرگ عالم دین مولانا شیخ غلام محمد سلیم، علامہ سید محمد علی نقوی اور مولانا سید طالب موسوی نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس کے دوران ائمہ جمعہ کی جانب سے پیش کی گئیں آراء و تجاویز کو مولانا سجاد رضوی نے قلمبند کیا۔ کانفرنس میں نظامت کے فرائض مولانا سید صادق رضا تقوی اور مولانا علیم رحمانی نے انجام دیئے۔ ائمہ جمعہ کانفرنس کے انتظامات علامہ سید صادق رضا تقوی، علامہ سید طالب موسوی اور علامہ سید سجاد رضوی پر مشتمل کمیٹی نے انجام دیئے۔