اہم پاکستانی خبریں

جامعہ کراچی دھماکا؛ خودکش بمبار کی سہولت کار خاتون کا خاکہ تیار

شیعہ نیوز:کراچی یونیورسٹی میں خود کش بمبار کی سہولت کار خاتون کا خاکہ تیار کرلیا گیا، خاکہ عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 26 اپریل کو کراچی یونیورسٹی میں خود کش دھماکا کیا گیا جس کے نتیجے میں چین کے 3 اساتذہ اور ایک پاکستانی ڈرائیور جاں بحق ہو گئے تھے۔واقعے کی تحقیقات کے دوران مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجز میں یہ بات سامنے آئی کہ خودکش بمبار شاری بلوچ کے یونیورسٹی پہنچنے پر ایک خاتون بھی اس سے ملی اور ممکنہ طور پر کوئی چیز اسے فراہم کی تھی۔
خاتون نے یونیورسٹی کے اندر ایک کار سوار سے لفٹ بھی لی تھی۔ تفتیشی حکام نے بتایا کہ عینی شاہدین کی مدد سے مذکورہ خاتون کا خاکہ تیار کرلیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس خاتون کو ڈھونڈنے میں مدد کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button