پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ضلع کرم، اہل بیت رسولﷺ کی شام میں گستاخی۔ 18 شرپسند گرفتار

شیعہ نیوز: خیبرپختونخواہ کے ضلع کرم میں تکفیری شرپسند عناصر کی سوشل میڈیا ٹک ٹاک پر خاندان ِ رسالت ؐ کی بدترین توہین، شیعیان حیدرکرارؑ میں شدید اشتعال پھیل گیا۔ شیعہ تنظیمات کا بھرپوراحتجاج، مقامی انتظامیہ سے سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ، مقدمہ درج 18 تکفیری شرپسند گرفتار،باقی کی تلاش جاری۔

تفصیلات کے مطابق کرم کے علاقے مقبل میںچند شرپسند تکفیری و ناصبی عناصر نے ٹک ٹاک پر ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی جس میں بدترین توہینِ اہل بیت علیہ السلام کی گئی تھی ، اس اقدام کے بعد علاقے کے محبان ِ اہل بیتؑ میں سخت غم و غصہ پایا جاتا تھا۔

بعد ازاں انجمن حسینیہ، تحریک حسینی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مدعیت میں FIR کاٹی گئی اور مطالبہ کیا کہ جو ذمہ دار افراد ہیں ان کو گرفتار کیا جائے.بصورتِ دیگر ہم احتجاجی فیصلے کو محفوظ رکھتے ہیں۔

مقامی پولیس انتظامیہ نے فوری کارروائی کاآغاز کرتے ہوئے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں 18 شرپسند افراد کی گرفتاری عمل آچکی ہے باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button