کربلا حق پرستوں اور حریت پسندوں کی درسگاہ ہے، علامہ باقر زیدی
ظالم جابر طاقتوں اور نظام سے ٹکرانے کا درس ہمیں کربلا سے ملتا ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی وشرہ مجالس کی چھٹی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ ظالم جابر طاقتوں اور نظام سے ٹکرانے کا درس ہمیں کربلا سے ملتا ہے، کربلا حق پرستوں اور حریت پسندوں کی درسگاہ ہے۔
علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ ہمیں اپنی مرضی سے کربلا کو نہیں سمجھنا بلکہ ویسے سمجھنا ہے جسے سید الشہدا امام حسینؑ نے کہا۔انہوںنے مزید کہا کہ جن جن قوموں نے کربلا کو اور امام مظلوم علیہ السلام کو اپنا رول ماڈل مانا ہےانہوں نے دنیا بھر کے ظالم جابر قوتوں کو رسوا کیا ہے اور حقیقی معنوں میں اسلامی نظام کو اپنے سرزمین پر نافذ کیا۔
انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے آخر مکہ میں حج کیوں نہ کیا؟ جب لوگ مکہ حج کیلئے جا رہے تھے، امامؑ مکہ سے کربلا کے سفر کیلئے نکل کھڑے ہوئے، اتنی بڑی قربانی کیوں دینی پڑی، اسکا مقصد کیا تھا، خون دیا، ہجرت کی، اولاد اور چادریں کیوں قربان کی، یہ اتنا عظیم واقعہ ہے، اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔