اہم پاکستانی خبریںپاکستانی شیعہ خبریں

واقعہ کربلا آج بھی انسانیت کو بیدار کرتا ہے اور مایوسی کے اندھیروں سے نکالتا ہے: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

شیعہ نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا عشرہ محرم الحرام کی چوتھی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ واقعہ کربلا سرچشمہ ہدایت ہے۔ واقعہ کربلا آج بھی بشریت اور انسانیت کو بیدار کرتا ہے، انسانیوں کو مایوسی کے اندھیروں سے نکالتا ہے اور صراط مستقیم کی طرف ہدایت کرتا ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا، جس نے اسلام کو وجود بخشا ہے و ہمارے آخری نبی خاتم الا انبیاء حضرت محمد مصطفی (ص) کی بعثت ہے۔ بعثت سے اسلام نے وجود پایا ہے اور ہم تک دین اسلام پہنچا ہے۔ لیکن جس چیز نے دین اسلام کو بچایا ہے اور حقیقی دین کو دنیا تک پہنچایا ہے وہ واقعہ کربلا ہے۔

ان کا کہنا تھا یہ کربلا کے شہیدوں کی قربانی ہے، ان کی ایثار ہے، ان کا عظیم قیام ہے جس نے اسلام کو بچایا اور اسلام کو یزیدیت کی دلدل سے نجات دیا۔ اور حقیقی اسلام جو اللہ کےنبی لائے تھے وحی کی صورت میں آئے تھے جو قلب پیامبر گرامی ص پر نازل ہوئی تھی وہ اسلام جو مظلوموں کا اسلام تھا جو محروموں کا اسلام تھآ۔ وہ اسلام جو حریت دینے والا تھآ جوبشریت کو زمانے کے فرعونوں نمرودوں کےچنگل سے نکال کرخدا کی عبودیت اور بندگی کی طرف لیے جانے والا اسلام تھآ، انسانیت کو آزادی بخشنے والا اسلام تھا اُس کو جعلی یزیدیت نے دبانا چاہا تو واقعہ کربلا نے حقیقی اسلام کا دفاع کیا اور رسول اکرم ص کے دین کو ہم تک پہنچایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button