مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

کربلائے معلی میں بلوائیوں کی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کربلائے معلی میں شرپسندوں اور بلوائیوں نے شہر میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کے لیے نصب مختلف انجمنوں کے موکب یا اسٹالوں کو نذر آتش کردیا ہے۔

کربلائے معلی کی پولیس کمانڈ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوائیوں اور شرپسندوں نے بینکوں اور سرکاری و نجی املاک نیز لوگوں کی گاڑیوں کو جلانے پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ ہفتے کی شب زائرین حسینی کی پذیرائی کرنے والے موکبوں کو بھی آگ لگادی ہے۔

بیان کے مطابق بلوائیوں اور تخریب کاروں نے سڑکوں پر ٹائر جلائے اور احتجاج کے لیے مخصوص علاقے سے باہر نکل کر شہر کے مواصلاتی راستوں کو بند کردیا تا کہ شہریوں کی آمد و رفت میں خلل ڈالا جاسکے۔

کربلا پولیس کے مطابق ان اقدامات سے پتہ چلتا ہے کہ ان لوگوں کا عوامی احتجاج اور مظاہروں سے کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ صرف اور صرف ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرکے شہر میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں۔

کربلا کی پولیس نے اپنے بیان میں عام شہریوں، پرامن مظاہرین، قبائلی عمائدین اور معزز شخصیات سے اپیل کی ہے کہ وہ شرپسندانہ اور تخریب کارانہ اقدامات کے مقابلے میں ملک کے سیکورٹی اداروں کی حمایت کریں۔

عراق کے بعض صوبوں میں پچھلے چند ماہ سے ناقص عوامی خدمات، بے روزگاری، بدعنوانیوں ابتر معاشی صورتحال کے خلاف احتجاج اور مظاہرے کیے جارہے ہیں جو پچھلے چند ہفتوں کے دوران کئی بار پر تشدد رخ اختیار کرچکے ہیں۔

قرائن و شواہد سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ عراق میں جاری مظاہرے مکمل طور سے عوامی ناراضگی کا نتیجہ نہیں بلکہ انہیں ہوا دینے میں بعض بیرونی قوتوں کا بھی ہاتھ ہے۔

دوسری جانب عراق کی وزارت داخلہ نے کربلا کے پولیس سربراہ کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حسینی انجمنوں میں آگ لگنے کے واقعہ کے بعد یہ اقدام اُٹھایا گیا ہے۔ عراقی وزارت داخلہ نے صباح المسعودی کو کربلا پولیس کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button