کربلا زندہ معجزہ، اربعین پر کروڑوں کے اجتماع میں کورونا سے کوئی انتقال نہیں ہوا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کربلا آج بھی ایک زندہ معجزہ ہے جو عقل انسانی کو حسین ؑ ابن علی ؑ کی محبت کی طرف کھینچ لاتی ہے۔ امسال اربعین حسینی ؑ پر کروڑوں کے اجتماع میں ایک بھی انتقال کورونا کی وجہ سے نہیں ہوا۔
عراقی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کربلائے معلی میں کورونا وائرس سے ایک بھی انتقال نہیں ہوا جبکہ تقریبا ڈیڑھ کروڑ لوگ اربعین حسینی ؑ کے موقع پر سرزمین کربلا پر اباعبداللہ حسین ؑ کی زیارت کو پہنچے تھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں لاکھوں لوگ زائرین کو لینے ایئرپورٹس پہنچ جائیں گے، ناصر شیرازی کا حکومت کو انتباہ
واضح رہے کہ اتنی بری تعداد میں لوگوں کا ایک وقت پر ایک جگہ جمع ہونا اور اس کے باوجود کورونا جیسی مہلک بیماری سے کربلا میں ایک بھی انتقال نہ ہونا یقینا کسی معجزے سے کم نہیں۔
یہ اعداد و شمار اس بات کی دلیل ہیں کہ یہ سرزمین پاک ہے اور اس سرزمین پر بہنے والا خون ناحق آج بھی اپنا اثر رکھتا ہے اور حسین ؑ ابن علی ؑ اپنے عاشقوں پر نظر کرم رکھے ہوئے ہیں۔