اہم پاکستانی خبریں

2 روز میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو کرم لے کر جاؤں گا، فیصل کریم کنڈی

شیعہ نیوز:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 روز میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو کرم لے کر جاؤں گا۔ فیصل کریم کنڈی نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ کرم میں اب تک 100 سے زائد لوگ شہید ہو چکے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بھی کرم کے لیے ساتھ جانے کی دعوت دوں گا۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں آل پارٹیز کانفرنس بلا رہا ہوں، امن و امان کے لیے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button