پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کشمیرکی آزادی ایک اٹل حقیقت ہے جسے بدلا نہیں جا سکتا، علامہ راجہ ناصر عباس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کشمیرکی آزادی ایک اٹل حقیقت ہے جسے بدلا نہیں جا سکتا۔کشمیری عوام کی جدوجہد نتیجہ کن مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔اقلیتوں کے خلاف بھارت کی ظالمانہ پالیسیاں اس کی نابودی کا پیش خیمہ ثابت ہوں گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں گلگت بلتستان میں را کی مداخلت کو ختم کیا جائے، مہدی شاہ کے اہل خانہ کی پریس کانفرنس

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق ہونا ضروری ہے۔بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیری عوام کو حق خودارادیت نہ دینا بنیادی انسانی حقوق اور عالمی ادارے کے حکم کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔ کشمیرکے مظلوم اور نہتے شہریوں پر بھارتی افواج ظلم کے پہاڑ تورنے میں مصروف ہے۔نوجوانوں کا اغوا، عقوبت خانوں میں تشدد اور خواتین کی عصمت دری جیسے اذیت ناک واقعات معمول کا حصہ بن چکے ہیں۔انسانی حقوق کی اس تذلیل پر اقوام عالم کی خاموشی بدترین بے حسی پر دلالت کرتی ہے۔ملک کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو کشمیری عوام کی حمایت میں جاندار اورٹھوس موقف اپنانا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ چند روزہ یکجہتی کے اظہار سے مطلوبہ نتائج حاصل کرنا ممکن نہیں۔پوری قوم کشمیریوں کے لیے مسلسل آواز بلند کرتی رہے تاکہ اس جدوجہد کو ایک عوامی تحریک میں بدلا جا سکے۔ انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین قومی و بین الاقوامی سطح پر یوم یکجہتی کشمیر کے موقعہ پر سمینار، ریلیاں منعقد کرے گی۔مختلف ممالک میں قائم اقوام متحدہ کے دفاتر کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق یاداشت بھی پیش کی جائے گی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button