اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اگر سیز فائر نہ ہوتا تو ہم کشمیر فتح کرلیتے، صدر عارف علوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صدرمملکت عارف علوی کا یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کہنا ہے کہ بھارت آگ کے ساتھ کھیل رہا ہے، بھارت خود اپنے آپ کو تباہی کی طرف ڈال رہا ہے اور ڈال چکا ہے، مجھے یقین ہے اگر سیز فائر نہ ہوتا تو ہم کشمیر فتح کرلیتے۔

یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزادجموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں صدرمملکت عارف علوی نے بھی شرکت کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قانون ساز اسمبلی سے خطاب کے دوران کہا کہ کشمیری آزادی چاہتے ہیں، اگر سیز فائر نہ ہوتا تو چند روز میں کشمیر آزاد کرا لیتے، حکومت اور عوام مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی منا رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر کےعوام مسلسل قربانیاں دے رہےہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ساتھ رہے گا، عمران خان

صدرمملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ کشمیر کے لیے پیغام ہے ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے سیاستدانوں نے یکجہتی کا اظہار کیا ہے، بھارت کو اس راستے سے ہٹنا چاہیے، کشمیریوں کے ساتھ بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کے لیے بھی آواز اٹھائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اپنے آپ کو خود تباہی کی طرف لے جا چکا ہے، بھارت جس طرف جا رہا ہے وہ آگ کے ساتھ کھیل رہا ہے، بھارت اپنی تباہی کا بٹن دبا رہا ہے، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں سے بھاگتا رہا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا بھارت کا چہرہ زیادہ تیزی سے دکھاتا ہے، بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر میں بہت ظلم کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ کشمیر کو کوئی بھی ختم نہیں کرسکتا، کشمیر کا مسئلہ آزادی کی طرف جانا چاہیے۔

اُن کا خطاب کے دوران مزید کہنا تھا کہ ہماری بہادر فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، یہ کشمریوں کے شہیدوں اور لواحقین کی بات ہے۔

صدر مملکت کا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تم ایک قدم امن کی طرف آؤ، ہم دو قدم آئیں گے، پاکستان امن چاہتا ہے قانون کے دائرے میں اس مسئلے کو حل کرنا چاہتا ہے، او آئی سی اور دیگر فورم پر کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کی نیوکلیئر جنگ بہت خطرناک ہوسکتی ہے، اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیر کا مسئلہ حل کیا جائے، ہمارا کشمیر پر مؤقف یہ ہی رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button