اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ساتھ رہے گا، عمران خان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہاہے کہ ہم امن کےلیے دو قدم آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں اُن کے ساتھ رہے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں کشمیر کا مسئلہ عالمی عدالت میں اٹھایا جائے، اے پی سی

انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے تو ہم 2 قدم آگے بڑھائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امن اور استحکام کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، بھارت 7 دہائیوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ کشمیری نوجوان تحریک آزادی کو آگے بڑھائے ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button