اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر مؤثر انداز میں اُٹھایا جائے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)

ملی یکجہتی کونسل سندھ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، ریاستی جبر و تشدد، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، مقبوضہ وادی کو بھارت کا حصہ قرار دینے اور مسلسل 50 دن سے کرفیو کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر مؤثر انداز میں اُٹھایا جائے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کمزوری، بزدلی اور نااہلی کا مظاہرہ نہ کیا جائے، مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف وزریاں اور بدترین ظلم و تشدد کا خاتمہ یقینی بنایا جائے، 50 دن سے مسلسل جاری کرفیو سمیت دیگر پابندیاں ہٹائی جائیں، اقوام متحدہ اور عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی تاریخ کے بدترین ظلم کو بند کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اجلاس میں کونسل کی مرکزی قیادت کو تجویز دی گئی ہے کہ مسئلہ کشمیر پر ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے۔ اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے مختلف ممالک کے سفارتخانوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی فورمز کے ذمہ داروں کو خصوصی مراسلے روانہ کئے جائیں گے اور مختلف سطح پر ملاقاتیں اور رابطے کئے جائیں گے۔

اجلاس میں جمعیت علمائے پاکستان کے قاضی احمد نورانی، امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی، اسلامی تحریک سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی، جمعیت علمائے پاکستان کے سید عقیل انجم قادری، کو آرڈی نیشن سیکریٹری ملی یکجہتی کونسل کے برجیس احمد، سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ محمد صادق جعفری، مجلس وحدت مسلمین کے میر تقی علی ظفر، نائب ناظم اعلیٰ تنظیم اسلامی جنوبی پاکستان سید اظہر ریاضی، ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صوبائی رہنما علامہ جعفر سبحانی، جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے مولانا عبد الوحید، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت امیر کراچی جنوبی کے محمد کلیم اللہ نعمان، جماعت اسلامی کے راجہ عارف سلطان، UMFP کے انفارمیشن سیکریٹری ندیم شہزاد، ملی یکجہتی کونسل سندھ کے سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، جمعیت علماء پاکستان کے صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی اور دیگر نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button