مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

کشمیر کی نجات کے لیے مسلمان ایک دوسرے کا دست و بازو بنیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عظیم شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی کی طرف سے جموں اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت اور بھارتی حکومت اور فوج کی شدید مذمت کی ہے۔

آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے کہا کہ گذشتہ چند دنوں سے ہندوستان پورے کشمیر پر قبضہ کرنے کے درپے ہے۔ ہندوستان اس حسین خطے کو اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش کررہا ہے۔ کاش ہندوستانی حکومت سفارتی راستہ اختیار کرتی لیکن اس نے طاقت کے راستے کو ترجیح دی اور وہاں بہت زیادہ فوج بھیج کر کشمیریوں کی ایک بڑی تعداد کو خاک و خون میں ملا دیا یا انہیں گرفتار کرلیا ہے۔

کشمیر ایک سر سبز علاقہ ہے۔ کشمیر میں سیر و سیاحت کی متعدد جگہیں ہیں۔ کشمیر کئی سالوں سے دو ریاستوں میں تقسیم ہوچکا ہے۔ ایک ریاست پاکستان جبکہ دوسری ریاست ہندوستان کے کنٹرول میں ہے۔ کشمیر کی اکثریت مسلمان ہیں۔

مسئلہ کشمیر کا حل صرف سفارت کاری سے ممکن ہے۔ مسلمانان عالم اس مسلم اکثریتی علاقے کو نظرانداز نہ کریں اور اپنے مسلمان بھائیوں کو ہندوستان کے مظالم سے نجات دلوائیں۔ کیونکہ اس حوالے سے غیر جانبداری دکھانے والے خدا کے ہاں جواب دہ ہوں گے۔

مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بین الاقوامی اداروں سے کوئی امید نہیں ہے۔ ان کا مفاد مسلمانوں اور ہندوؤں کے ایک دوسرے کے ہاتھوں قتل ہونے میں ہے۔ مسلمان احساس ذمہ داری کا ثبوت دیں ورنہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہوگا۔

ناصر مکارم شیرازی (قم المقدس)
19اگست2019

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button