دنیا

کشمیر کی صورت حال پر پاکستان اور بھارت مذاکرات کریں۔ گوٹیریس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا بیان ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب بھارت کے زیرانتظام کشمیرپر بھارتی یلغار کو 60 روزگذرجانے کے بعد بھی حالات کشیدہ ہیں، تعلیمی ادارے بدستور بند ہیں، کرفیو لگا ہوا ہے اور تمام کاروباری مراکز بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابرہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیوگوٹیریس نے بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں جاری مظالم اور کرفیو پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت سے مذاکرات کرنے کو کہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرحل کرنے کے لیے پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا چاہئیے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے دورہ امریکہ کے دوران سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات کی تھی جس میں مسئلہ کشمیر پر بات چیت کی گئی تھی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close